کرائسٹ چرچ ۔ 7 مارچ (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 10 مارچ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہے۔ کیویز نے انگلینڈ کو پہلے میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دی تھی، دوسرے میچ میں انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کردی، تیسرے میچ میں انگلینڈ ٹیم نے پھر میزبان ٹیم کو 4 رنز سے ہرا دیا اور سیریز میں 2-1 کی برتری قائم کی تاہم چوتھے میچ میں کیویز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرا کر سیریز ایک مرتبہ پھر 2-2 سے برابر کر دی۔