نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل بدھ کو کھیلا جائے گا

75

ڈونیڈن۔05 مارچ (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل بدھ کو ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے 3 وکٹ سے فتح حاصل کی تاہم اگلے دونوں میچز انگلینڈ نے جیت کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔