لاہور۔17 جولائی(اے پی پی )قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین ہونے والے ورلڈ کپ کے فائنل میں زیادہ باﺅنڈری پر انگلینڈ کی جیت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کے کرتا دھرتاﺅں کو ایسے قوائد پر سوچ بچار کرنی چاہئے ،قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے مابین فائنل میچ کا فیصلہ زیادہ باﺅنڈری پر ہونے کی وجہ سے میچ کا مزہ نہ آیا،گوکہ ٹورنامنٹ سے قبل یہ بات قوائد میں تھی لیکن ورلڈ کپ کے فائنل میں زیادہ باﺅنڈری پر جیت کے فیصلے کے قانون پر سوچ بچار کی جانی چاہئے ،انہوں نے کہاکہ میری کتاب میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا ورلڈ کپ فائنل برابر ہوا لیکن پھر پتہ چلا کہ زیادہ باﺅنڈری کی وجہ سے انگلینڈ جیت گیا ،سننے میں یہ اچھا نہیں لگا ،ایسے قانون پر غور کیا جانا چاہئے