کرائسٹ چرچ ۔ 13 مارچ (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیمچوں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 16 مارچ سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو اننگز اور 52 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں کیویز ٹیم نے مہمان ٹیم کو اننگز اور 12 رنز سے شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔ اس سے قبل میزبان ٹیم نے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں بھی 3-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان افغانستان اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ 16 سے 20 مارچ تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔