19.4 C
Islamabad
پیر, فروری 24, 2025
ہومکھیل کی خبریںنیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کے موقع پر سی...

نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کے موقع پر سی پی او کی نگرانی میں راولپنڈی پولیس کے سخت حفاظتی انتظامات

- Advertisement -

راولپنڈی ۔24فروری (اے پی پی):راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ کے دوران سی پی او کی سربراہی میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے۔پولیس ترجمان کے مطابق سی پی او نے فول پروف سکیورٹی کو ہمہ وقت یقینی بنانے کے لئے افسران کو ہدایات دیں، سی پی او نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور ہدایات دیں۔

سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچز کی سکیورٹی کے لئے راولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں،تمام سینئر افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں،راولپنڈی پولیس کے 5000 سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،سٹیڈیم آنے والے شائقین کو واک تھرو گیٹ اور مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی، سی سی ٹی وی کیمروں سے سٹیڈیم اور گردونواح کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،روٹ اور سٹیڈیم کے اطراف چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں،سٹیڈیم کے اطراف اور گرد و نواح میں پولیس ٹیمیں، ڈولفن فورس اور ایلیٹ فورس گشت کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں،

- Advertisement -

شہریوں کی سہولت کے لئے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے جسے سی ٹی او راولپنڈی خود مانیٹر کر رہے ہیں، سی پی او کا کہنا تھاکہ شائقین کرکٹ کی سہولت کے لیے کرکٹ سٹیڈیم تک شٹل سروس شروع کی گئی ہے، شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم تک پہنچانے کے لیے رہنمائی بھی فراہم کی جا رہی ہے،

راولپنڈی میں شائقین اور ٹیموں کے لئے محفوظ ماحول کو یقینی بنایا جا رہا ہے،راولپنڈی پولیس چیمپئنزٹرافی کے میچز کی بہترین سکیورٹی اور شہریوں کو خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے،پاک فوج، رینجرز اور دیگر سکیورٹی اداروں کے ربط سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565594

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں