نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 20 نومبر کو کھیلا جائے گا

115
نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 20 نومبر کو کھیلا جائے گا

ماؤنٹ مونگانوئی۔18نومبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 20 نومبر کو بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلاجائے گا۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز کین ولیم سن لیڈ کر رہے ہیں جبکہ بھارتی ٹیم کی قیادت مایہ ناز آل رائونڈر ہاردیک پانڈیا کر رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کا ٹی ٹونٹی سکواڈ کین ولیم سن (کپتان)، فن ایلن، مائیکل بریسویل، ڈیون کونوے (وکٹ کیپر)، لوکی فرگوسن، ڈیرل مچل، ایڈم ملن ، جمی نیشم، گلین فلپس، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، ایش سودھی اور بلیئر ٹکنر پر مشتمل ہے ۔

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 20 اور تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 22 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 25 نومبر کو،دوسرا 27 جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 30 نومبر کو کھیلا جائے گا۔