11.6 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںنیوزی لینڈ اور سائوتھ افریقہ کے درمیان سیمی فائنل میچ کے دوران...

نیوزی لینڈ اور سائوتھ افریقہ کے درمیان سیمی فائنل میچ کے دوران صاف ماحول کی فراہمی یقینی بنائی گئی،ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی

- Advertisement -

لاہور۔5مارچ (اے پی پی):شائقینِ کرکٹ کو آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے لاہور میں ہونے والے میچز خصوصا نیوزی لینڈ اور ساتھ افریقہ کے درمیان سیمی فائنل میچ کے دوران صاف ماحول کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔

ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے قذافی سٹیڈیم اور اس کے اطراف میں صفائی دھلائی کے خصوصی اقدامات کیے گئے۔تمام میچز سے پہلے ایل ڈبلیو ایم سی کے 300سے زائد ورکرز اور 8واشر گاڑیوں کی مدد سے قذافی سٹیڈیم کے اطراف صفائی دھلائی کا عمل مکمل کیا گیا۔ہر انکلیوژر میں نشستوں کی دھلائی اور صفائی کیلئے 1سپر وائزر اور 15ورکرز موجود رہے۔ 50سے زائد صفائی ورکرز قذافی اسٹیڈیم کے اطراف اور پارکنگ ایریاز میں صفائی ستھرائی یقینی بنانے کے لیے تعینات رہے۔

- Advertisement -

قذافی سٹیڈیم کے اطراف 2واٹر باذرزپانی کے چھڑکا پر مامور رہے جبکہ مکینیکل سویپرز کی مدد سے قذافی سٹیڈیم کے آنے اور جانے والے راستوں کو کلیئر کیا گیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میچز کے دوران 200سے زائد ورکرز، 15سپروائزرزنے قذافی سٹیڈیم میں ڈیوٹی سر انجام دی۔

دوران میچزتماشائیوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔ لاہور کے عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے۔ میچز کے دوران سٹیڈیم میں ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے سے تعاون کرنے پر شائقین کے شکر گزار ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569206

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں