18.2 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 13, 2025
ہومکھیل کی خبریںنیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ٹی...

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 14 مارچ کو کھیلا جائے گا

- Advertisement -

ویلنگٹن۔12مارچ (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 14 مارچ کو پہلے میچ سے ہوگا۔یہ میچ ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ے کھیلی گئی تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سری لنکن ٹیم سے 0-2 سے جیت لی تھی۔ پہلا ون ڈے میچ بارش کے باعث بغیر نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔ سری لنکن ویمنز ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز مکمل ہوچکی جو نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 0-2 سے جیت لی تھی۔ٹی ٹونٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سوزی بیٹس لیڈ کریں گی جبکہ سری لنکن ویمنز ٹیم کو چماری اتھاپتھو لیڈ کریں گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 14مارچ کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ کے مقام پر کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 16مارچ کو اسی مقام ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 18مارچ کو یونیورسٹی اوول،ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571398

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں