نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 28 دسمبر کو کھیلا جائے گا

215
نیوزی لینڈ اورسری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا

ویلنگٹن ۔24دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 دسمبر کو بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا۔

سری لنکا کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین بین الاقوامی ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ الیون اور سری لنکن ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے دو پریکٹس میچز سری لنکا کی ٹیم نے جیت لئے تھے۔

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 28 دسمبر کو پہلے میچ سے ہوگا یہ میچ بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 30 دسمبر کو بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ2جنوری 2025کو سیکسٹن اوول، نیلسن میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹونٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیمیں ویلنگٹن پہنچیں گی جہاں تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 5 جنوری 2025 کو بیسن ریزرو، ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے میچ 8 جنوری 2025 کو سیڈن پارک، ہملٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 11جنوری 2025 کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔