نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا 27واں میچ کل ہفتہ کو کھیلا جائے گا

99

سڈنی۔28اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں کل(ہفتہ کو ) مزید ایک میچ کھیلا جائے گا،جس میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں سڈنی کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی ۔ میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ آسٹریلیا میں جاری ہےجس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

ٹورنامنٹ کے27 ویں میچ میں کیویز اور آئی لینڈرز سڈنی کرکٹ گرائونڈ ،سڈنی میں آمنے سامنے ہوں گی۔نیوزی لینڈ ٹیم کو کین ولیم سن لیڈ کر رہے ہیں اور سری لنکن ٹیم کی داسن شاناکا کی زیرقیادت میدان میں اترے گی ۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم سپر 12 رائونڈ کے گروپ 1 میں سرفہرست ہے جبکہ آئی لینڈرز دوسرے نمبر پر ہے۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 9 نومبرکو سڈنی اور دوسرا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میچ 13نومبر کو ایم سی جی میلبورن میں کھیلا جائے گا۔