- Advertisement -
ویلنگٹن ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل (آج) پیر کو کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کیویز نے پہلے میچ میں 47 رنز سے فتح حاصل کی۔ سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں میزبان ٹیم میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری جبکہ مہمان ویسٹ انڈین کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گی اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، شکست کی صورت میں ویسٹ انڈین کو ٹیسٹ اور ون ڈے کے بعد ٹی 20 سیریز سے بھی ہاتھ دھونا پڑے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 3 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=83553
- Advertisement -