ویلنگٹن۔5دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 9 دسمبر کو جان ڈیوس اوول، کوئنز ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کو میزبان ویمنز ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔گ
رین شرٹس نے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کو 7 وکٹوں سے جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں 10 رنز سے نہ صرف شکست دی بلکہ پہلی مرتبہ کیوی ویمنز ٹیم کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز بھی جیت لی۔ پاکستان ویمنز ٹیم ان دونوں نیوزی لینڈ کے دورہ پر ہے اور وہ اپنے دورہ نیوزی لینڈ میں میزبان خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 9 دسمبر کو جان ڈیوس اوول، کوئنز ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 12 دسمبر کو جان ڈیوس اوول، کوئنز ٹائون میں کھیلاجائے گا، دوسرا ایک روزہ میچ 15 دسمبر کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری میچ 18دسمبر کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=416815