26 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومکھیل کی خبریںنیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی...

نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ (منگل کو )کھیلاجائے گا

- Advertisement -

ڈونیڈن۔17مارچ (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل (منگل کو)یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

کیوی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں گرین شرٹس کو 9وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان کی ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے۔

- Advertisement -

پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مائیکل بریسویل کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 18 مارچ کو یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن،تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 21 مارچ کو ایڈن پارک،آکلینڈ،چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 23مارچ کو بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گاجبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 26 مارچ کو سکائی سٹیڈیم،ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز مکمل ہونے کے بعد نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں 29 مارچ کو نیپئرپہنچیں گی جہاں وہ تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ میک لین پارک، نیپئر میں کھیلیں گی۔ دوسرا ون ڈے میچ 2اپریل کو سڈن پارک، ہملٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل کو بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573327

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں