32.7 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںنیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا...

نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگانے کی تجویز

- Advertisement -

ولنگٹن۔6مئی (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن نے 16 سال سے کم عمر کے بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی تجویز پیش کر دی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انہوں نے منگل کو وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن نے 16 سال سے کم عمر کے بچوں کو بڑے ٹیک پلیٹ فارمز کے خطرات سے بچانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے قوانین کا مسودہ جاری کیا جوسوشل میڈیا کمپنیوں کو ایسے صارفین کی تصدیق کرنے پر مجبور کرے گا جن کی عمر کم از کم 16 سال ہے، یا کمپنیوں کو 2 ملین نیوزی لینڈ ڈالر ( 1.2 ملین امریکی ڈالر ) تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مجوزہ پابندی آسٹریلیا کی طرف سے حال ہی میں منظور کئے گئے سخت قوانین کے مطابق کی گئی ہے، جو سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی عالمی کوششوں میں سب سے آگے ہے۔ نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اب وقت آگیا ہے کہ نیوزی لینڈ اس بات کو تسلیم کرے کہ سوشل میڈیا ہمارے نوجوانوں کے لئے ہمیشہ محفوظ جگہ نہیں ہے۔

- Advertisement -

یہ وقت ہے کہ ہم کمزور بچوں کو نقصان دہ مواد، سائبربلنگ اور استحصال سے بچانے کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ذمہ داری ڈالیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593233

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں