ویلنگٹن ۔ 12 مارچ (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو اننگز اور 12 رنز سے ہرا دیا۔میزبان ٹیم کے بلے بازوں کے بعد باﺅلرز نے بھی عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ میچ کے پانچویں اور آخری روز مہمان ٹیم کیویز اننگز کے سکور 432 رنز کے جواب میں اپنی دوسری اننگز میں 209 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ کپتان محمود اللہ 67 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ اس سے قبل ویلنگٹن ٹیسٹ میں بنگلہ دیشی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں211 رنز بناسکی تھی۔ کیوی باﺅلرز شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے پانچویں اور آخری روز 56 ویں اوورز میں بنگلہ دیشی ٹیم کو ٹھکانے لگا دیا۔ نیل واگنر نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 اور ٹرینٹ بولٹ نے 4 جبکہ ہنری نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔