نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد اننگز اور 52 رنز سے ہرا دیا

77
تین ملکی ٹی 20 سیریز، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

ہملٹن۔03 مارچ (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد اننگز اور 52 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، بنگلہ دیشی ٹیم دوسری اننگز میں 429 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، سومیا سرکار اور محموداللہ نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیویز باﺅلرز کی خوب درگت بنائی لیکن دونوں کھلاڑیوں کی مزاحمتی سنچریاں بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں، سرکار 149 اور محموداللہ 146 رنز بنا کر نمایاں رہے، بولٹ نے 5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، ولیمسن کو شاندار ڈبل سنچری بنانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔