24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومکھیل کی خبریںنیوزی لینڈ نے زمبابوے کوآخری ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 359 رنز...

نیوزی لینڈ نے زمبابوے کوآخری ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 359 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی

- Advertisement -

بلاوایو۔9اگست (اے پی پی):نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 359 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں کلین سویپ مکمل کر لیا۔ ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز 601 رنز 3 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کر دی۔ ریچن روندرا نے 165 اور ہینری نکولس نے 150 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ڈیون کونوے 153 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

زمبابوے کے بیٹر دوسری اننگز میں بھی مکمل طور پر ناکام رہے اور پوری ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نک ویلچ نے 47 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ میزبان ٹیم کے 9 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے زیکری فوکس نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈیون کونوے کو میچ اور میٹ ہینری کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 125 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں