کرائسٹ چرچ ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 66 سے ہرا کر ٹیسٹ کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کلین سویپ کرلی۔ میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت ہوا، میچ کے دوران بارش کے باعث میچ 23,23 اوورز تک محدود کر دیا گیا تاہم 23 اوورز میں ویسٹ انڈیز کو میچ میں کامیابی کے لئے 166 کا ہدف ملا جس کو حاصل کرنے کی کوشش میں مہمان ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنا سکی۔ کیویز باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز ٹیم کے 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے چلے گئے۔ سانٹنر اور ٹرینٹ بولٹ نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین، تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82777