- Advertisement -
ہیملٹن۔ 25 فروری (اے پی پی)نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹ سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کر لی۔ کیویز نے 285 رنز کا ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ روس ٹیلر نے 113 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جبکہ مچل سینٹنر نے آخر میں 27 گیندوں پر 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹام لیتھم نے 79 رنز بنائے، ٹیلر کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=90877
- Advertisement -