نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی

108

ویلنگٹن۔5جنوری (اے پی پی):نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ، ول ینگ نے 90 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، میٹ ہینری کو 4 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ، گزشتہ روز ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43.4 اوورز میں 178 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، اویشکا فرنینڈو 57 رنز بنا کر نمایاں رہے

نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہینری نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں ، جیکب ڈفی اور نیتھن سمتھ نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جواب میں نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 26.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ، ول ینگ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 90 رنز بنائے ، ریچن روندرا 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، مارک چیپمین 29 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 8 جنوری کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا ۔