18.2 C
Islamabad
اتوار, مارچ 16, 2025
ہومکھیل کی خبریںنیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو باآسانی...

نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی

- Advertisement -

کرائسٹ چرچ۔16مارچ (اے پی پی):نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ پاکستان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.4 اوورز میں 91 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ خوشدل شاہ 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جیکب ڈفی نے 4 اور کائل جیمیسن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 10.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ٹم سیفرٹ نے 44 رنز بنائے۔ کائل جیمیسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ پاکستان ٹیم جیکب ڈفی اور کائل جیمیسن کی تباہ کن بائولنگ کے باعث 18.4 اوورز میں محض 91 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستانی بیٹنگ لائن آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور صرف 14 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ محمد حارث اور ڈیبیو کرنے والے حسن نواز صفر پر آؤٹ ہوئے۔ عرفان خان ایک رن اور شاداب خان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان سلمان آغا 18 رنز بنا سکے جبکہ خوشدل شاہ 32 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

- Advertisement -

ڈیبیو کرنے والے عبدالصمد 7، جہانداد خان 17، شاہین آفریدی ایک اور ابرار احمد 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 14 رنز کے عوض 4 اور کائل جیمیسن نے 8 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایش سوڈھی کے حصے میں دو زیرکے فالکس کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 10.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ٹم سیفرٹ نے 44 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ فن ایلن 29 اور ٹم روبنسن 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ ابرار احمد نے حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 18 مارچ کو ڈنیڈن میں کھیلا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573106

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں