- Advertisement -
نیلسن ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے کالی آندھی کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 47 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، کیویز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، گلین فلپس 55 اور کولن منرو 53 رنز بنا کر نمایاں رہے، جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19 اوورز میں 140 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، کالی آندھی کا کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، آندرے فلیچر 27 رنز بنا کر نمایاں رہے، کرس گیل بیٹنگ کا جادو نہ چلا سکے اور صرف 12 رنز بنا کر چلتے بنے، ٹم ساﺅتھی اور سیتھ رانس نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا،
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=83259
- Advertisement -