نیوزی لینڈ نے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو اننگز اور 276 رنز سے ہرا دیا

48
نیوزی لینڈ نے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو اننگز اور 276 رنز سے ہرا دیا

کرائسٹ چرچ۔19فروری (اے پی پی):نیوزی لینڈ نے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو اننگز اور 276 رنز سے ہرا کر2میچوں کی سیریز میں 0۔1 کی برتری حاصل کر لی، میچ کا فیصلہ تیسرے دن ہو گیا، جنوبی افریقن ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح ناکام رہی اور 111 رنز پر ڈھیر ہوگئی،

تیمبا بووما 41 اور کائل ویرین 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، راسی وی ڈر ڈاسن 9 زبیر حمزہ 6، مارکو جینسن 10 کگیسو ربادا صفر اور گلینٹن سٹورمین 11 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔

ٹم سائودی نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ میٹ ہنیری اور نیل ویگنر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

میٹ ہینری کو میچ میں 9 وکٹیں حاصل کرنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 95 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے 482 رنز بنائے تھے۔