نیوزی لینڈ نے یو اے ای کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں 32رنز سے ہرا کر سیریز 1-3 سے جیت لی

116
نیوزی لینڈ

دبئی۔21اگست (اے پی پی): نیوزی لینڈ نے یو اے ای کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں 32رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-3 سے جیت لی۔

کیوی ٹیم کے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای اننگز کے آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بناسکی۔ویل ینگ نے نصف سنچری سکور کی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائےجبکہ مارک چیپ مین کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں میزبان یو اے ای نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے، ویل ینگ نے 46 گیندوں پر 56 اور مارک چیپ مین نے 32 گیندوں پر 51رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔ یو اے ای کی طرف سے جنید صدیق نے تین جبکہ جواداللہ اور ظہور خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ۔

نیوزی لینڈ کے 167رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 134رنز بناسکی۔آیان افضل خان 42 اور باسل حمید نے 24 رنز بنائے ،ان کے علاوہ دیگر کوئی بیٹر کیوی بائولرز کے سامنے نہ ٹھہر سکا۔ کیوی ٹیم کی طرف سے بین لیسٹر نے تین جبکہ کائل جیمیسن ،مچل سینٹنراور آدتیہ اشوک نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ نیوزی لینڈ نے نہ صرف میچ میں یو اے ای کو 32 رنز سے شکست دی بلکہ سیریز بھی 1-3 سے جیت لی۔ویل ینگ نے نصف سنچری سکور کی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائےجبکہ مارک چیپ مین کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔