نیلسن۔9مارچ (اے پی پی):نیوزی لینڈ ویمن نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا ویمن کو 98 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی۔
جارجیا پلمر کو شاندار سنچری بنانے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ نیلسن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے۔ جورجیا پلمر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 112 رنز بنائے۔
کپتان سوزی بیٹس 53 رنز بنا کر دوسری نمایاں بیٹر رہیں۔ سوگندیکا کماری نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کی خواتین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 182 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کویشا دلہرای اور نلکشیکا سلوا نے 45 ، 45 رنز بنائے۔ جیس کیر اور فرین جونیس نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570490