نیوزی لینڈ ویمن نے پاکستان ویمن کو پانچویں اور آخری ون ڈے میں 5 وکٹوں سے ہرا کر سیریز کلین سویپ کر لی

120

نیلسن ۔ 19 نومبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے ایمی سیتھرویٹ کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان ویمن کو پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کر لی، فاتح ٹیم نے 221 رنز کا ہدف 39 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، سیتھر ویٹ نے مسلسل تیسری سنچری سکور کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔