نیوزی لینڈ ویمن نے پاکستان ویمن کو 8 وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز جیت لی

94

نیلسن ۔ 13 نومبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ ویمن نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمن کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 264 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ایمی سیتھرویٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 115 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہیں میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔