نیوزی لینڈ پولیس نے کرائسٹ چرچ میں المناک واقعہ کے بعد 74 لاپتہ افراد کے نام جاری کر دیئے،ترجمان دفتر خارجہ

72
بھارتی پارلیمنٹ کی نئی قانون سازی کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم کرنے کا ایک اور فریب ہے، ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) نیوزی لینڈ پولیس نے گزشتہ روز کرائسٹ چرچ میں المناک واقعہ کے بعد 74 لاپتہ افراد کے نام جاری کر دیئے۔ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی ٹویٹ کے مطابق سفارتی نمائندوں اور متاثرہ خاندانوں کی رپورٹ کے مطابق نیوزی پولیس نے المناک واقعہ کے بعد 74لاپتہ افراد کے نام جاری کئے ہیں۔تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے پاس صرف 49 جاں بحق افراد کی لاشیں موجود ہیں۔پولیس کا کنا ہے کہ وہ لاپتہ افراد کی فہرست سے وہ نام ہٹانے کی کوشش کرہے ہیں جو دو بار لکھے گئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ولنگٹن میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر اور ڈپٹی ہائی کمشنر،جو اس وقت کرائسٹ چرچ میں موجود ہیں،ہمارے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور تازہ صورتحال سے آگاہ کر رہے ہیں۔ہمارا مشن اور لاپتہ افراد کے فیملی ممبران اس عمل میں مکمل تعاون کر رہے ہیں۔