ویلنگٹن ۔ 30 اپریل (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے رواں ماہ آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، آف سپنر ول سومر ویلی اور میڈیم پیسر سیتھ رانس کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے، ٹیم کو ریگولر کپتان کین ولیمسن اور مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز روز ٹیلر کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، ٹام لیتھم ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز آئندہ ہفتے شروع ہو گی جو کہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہو گی۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان ٹام لیتھم، ٹوڈ ایسٹل، ہمیش بینٹ، ٹام بلونڈل، ڈگ بریسویل، میٹ ہنری، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ہنری نیکولز، سیتھ رانس، ہمیش رتھرفورڈ، بلیئر ٹکنر، جارج وورکر، ول ینگ اور ول سومر ویلی پر مشتمل ہے۔