17.2 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 22, 2025
ہومکھیل کی خبریںنیوزی لینڈ کا تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو جیت...

نیوزی لینڈ کا تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف

- Advertisement -

آکلینڈ۔21مارچ (اے پی پی):نیوزی لینڈ کی ٹیم نے تیسرے بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دے دیا۔آکلینڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ میچ میں پاکستان کا پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ صحیح ثابت ہوا، شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں کیوی بیٹر فن ایلن کو آؤٹ کردیا۔

پہلی وکٹ گرنے کے بعد نیوزی لینڈ نے پلٹ کر جواب دیا اور تیز بیٹنگ کر کے 4 اوورز میں سکور 43 تک پہنچا دیا جس کے بعد ٹم سائفرٹ 19 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بن گئے۔میچ میں 5 اوورز کے بعد افطار کے لیے وقفہ دیا گیا تو اس دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے میدان میں روزہ افطار کیا۔دوسری وکٹ گرنے کے بعد بھی نیوزی لینڈ کے بیٹرز نے تیز رن ریٹ کے ساتھ بیٹنگ جاری رکھی اور 9 اوورز میں سکور 98 تک پہنچا دیا۔

- Advertisement -

اس دوران مارک چیپمین نے 29 گیندوں پر ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے ففٹی بنائی۔اس کے بعد اگلے اوور کی پہلی ہی گیند پر شاداب خان نے ڈیرل مچل کو 17 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 11.5 اوورز میں 135 رنز پر گری، جیمز نیشم کو 3 رنز پر محمد عباس نے آؤٹ کیا۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کی اہم ترین وکٹ 141 رنز پر حاصل کرلی، جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنے والے مارک چیپمین 44 گیندوں پر 94 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد نیوزی لینڈ کی لگاتار 2 گیندوں پر 2 وکٹیں 15 ویں اوور میں ابرار احمد نے 164 رنز پر گرائیں۔

نیوزی لینڈ کے آٹھویں وکٹ 19ویں اوور میں 193 اور نویں وکٹ 194 رنز پر گری، یہ دونوں وکٹیں حارث رؤف کے حصے میں آئیں۔نیوزی لینڈ کی آخری وکٹ 19.5 اوورز میں 204 رنز پر گری اور اس نے پاکستان کو میچ میں کامیابی کے لئے 205 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے تین جبکہ شاہین شاہ آفریدی،ابرار احمد اور عباس آفریدی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔شاداب خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔\

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575023

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں