نیوزی لینڈ کا سہ فریقی سیریز کےلئے سکواڈ کا اعلان

3

ویلنگٹن۔27جون (اے پی پی):نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی)نے آئندہ ماہ زمبابوے میں شیڈول سہ فریقی سیریز کے لئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔سہ افریقی سیریز کے لئے نیوزی لینڈ سکواڈ کی قیادت مچل سینٹنر کریں گے۔ ان کیپڈ بلے باز بیون جیکبز نے جنوبی افریقہ اور میزبان زمبابوے پر مشتمل آئندہ ٹی ٹونٹی سہ فریقی سیریز کے لئے اعلان کردہ نیوزی لینڈ کے 15 رکنی سکواڈ میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔

فاسٹ باؤلر ایڈم ملن نومبر کے بعد پہلی بار میٹ ہنری کے ساتھ ٹیم میں واپس آئے ہیں، ایڈم ملن نے کندھے کی انجری سے نجات پانے کے بعد ٹیم میں واپسی کی ہے ۔ایڈم ملن آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بعد سے ٹیم میں نہیں کھیلے تھے۔دریں اثنا، بین سیئرز انجری کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے ،لوکی فرگوسن کو آرام کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے ان کے علاوہ کائل جیمی سن بھی ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں کیونکہ ان کےہاں اپنے پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے ۔

مزید برآں مایہ ناز بلے باز کین ولیم سن بھی ٹیم میں سامل نہیں ہیں۔یہ دورہ نئے ہیڈ کوچ راب والٹر کی پہلی اسائنمنٹ ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس دورے کے لئےہمارے پاس واقعی ایک مضبوط سکواڈ ہے اور میں ٹیم کو اکٹھا کرنے اور کام میں شامل ہونے کا منتظر ہوں۔انہوں نے مزید کہا یہ جنوبی افریقہ کے ساتھ ایک زبردست ٹی ٹونٹی سہ فریقی سیریز ہوگی جس کے لئے ہم نے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔

سہ افریقی سیریز کے لئے اعلان کردہ 15 رکنی نیوزی لینڈ سکواڈ کی قیادت مچل سینٹنر کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فن ایلن، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، جیکب ڈفی، زیک فولکس، میٹ ہنری، بیون جیکبز، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، ول اوورکے، گلین فلپس، راچن رویندرا، ٹم سیفرٹ اورایش سودھی شامل ہیں۔نیوزی لینڈ کی ٹیم سہ فریقی سیریز میں اپنی مہم کا آغاز 16 جولائی کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ سے کرے گی۔