نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

66

ویلنگٹن ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ 30 سالہ لیفٹ آرم سپنر اعجاز یونس پٹیل پہلی بار ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ اعجاز یونس پٹیل کو پاکستان اے ٹیم کے خلاف کھیلی گئی ٹی ٹونٹی سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ سکواڈ میں دوسرے سپنر آئش سودھی کو جوائن کریں گے۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز (کل) بدھ سے ہو گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان کین ولیمسن، مارک چپمین، کولن ڈی گرینڈ ہوم، کورے اینڈرسن، لوکی فرگوسن، مارٹن گپٹل، ایڈم ملن، کولن منرو، سیتھ رانس، ٹم سیفرٹ، آئش سودھی، ٹم ساﺅتھی، روز ٹیلر، گلین فلپس اور اعجاز پٹیل پر مشتمل ہے۔