نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 8 اگست کو تین روزہ ٹور پریکٹس میچ سے دورہ سری لنکا کا آغاز کرے گی

104

کولمبو۔ 04اگست (اے پی پی) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 8 اگست کو تین روزہ ٹور میچ سے دورہ سری لنکا کا آغاز کرے گی۔ کیوی ٹیم سیریز کھیلنے کیلئے سری لنکا پہنچ چکی ہے اور دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ٹور میچ کے بعد نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں پہلا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 اگست جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 22 سے 26 اگست تک کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سے قبل 29 اگست کو نیوزی لینڈ کی ٹیم پریکٹس میچ کھیلے گی جس کے بعد نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ یکم ستمبر، دوسرا میچ 3 ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔