نیوزی لینڈ کرکٹ کا سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے الگ الگ سکواڈز کا اعلان

194
نیوزی لینڈ کرکٹ کا سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے الگ الگ سکواڈز کا اعلان

ویلنگٹن۔23دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی )نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے لئے دو مختلف سکواڈز کا اعلان کردیا، جراح مزاج مڈل آرڈر بلے باز بیون جیکبز کو آئی لینڈرز کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔کر کے نیوزی لینڈ کا پہلا کال اپ کر دیا گیا ہے۔تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں مچل سینٹنر ٹیم کی قیادت کریں گے۔

نیوزی لینڈٹیم کے سلیکٹر سیم ویلز نے کہا ہے کہ بیون جیکبزکو ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔بیون جیکبز کو ان کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔فاسٹ بائولرز کیری فولکس، وکٹ کیپر مچل ہی اور ٹاپ آرڈر بلے باز ٹم رابنسن بھی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سکواڈ میں کپتان مچل سینٹنر ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، جیکب ڈفی، زیک فولکس، مچل ہی، میٹ ہنری، بیون جیکبز، ڈیرل مچل، گلین فلپس، راچن رویندرا، ٹم رابنسن اور نیتھن سمتھ شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا آغاز 28 دسمبر کو پہلے میچ سے ہوگا جو بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کے بقیہ دو میچز بالترتیب 30 دسمبر اور 2 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز میں بھی مچل سینٹنر ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگرے کھلاڑیوں میں مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، جیکب ڈفی، مچل ہی، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، ول اوورکے، گلین فلپس، راچن رویندرا، نیتھن سمتھ اور ول ینگ شامل ہیں۔ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 5 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ دیگر دو میچز بالترتیب 8 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔