27.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںنیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے بہترین ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں...

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے بہترین ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے،کپتان ویمن کرکٹ ٹیم ندا ڈار

- Advertisement -

کراچی۔ 22 نومبر (اے پی پی):پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے بہترین ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے ،امید ہے کہ ہماری کھلاڑی کم بیک کریں گی،نیوزی لینڈ کیخلاف دونوں سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے جس کے لئے ہمارا پلان تیار ہے،ہماری کوشش ہوتی ہے کہ بہتر سے بہتر پرفارم کریں۔ انہوں نے بدھ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں واقع حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کے اوول گرائونڈ پر یکٹس میچ کھیلنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کا پول بڑا کرنے کا سوچ رہے ہیں جس میں ہمارے پاس بیٹسمین، بائولرز، آل رائونڈرز موجود ہوں،ہماری کارکردگی متاثر کن نہیں ہے،جو کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گی ہم انہیں مزید مواقع دیں گے،

ایک یونٹ بن کر ٹیم کو کھیلنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں نداڈار نے کہا کہ بنگلادیش کیخلاف شکست کا افسوس ہوا، کھلاڑی اچھا پرفارم نہیں کر سکیں، غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز میں اچھی وکٹس نہیں تھیں،ایشین گیمز میں ہماری ینگ ٹیم تھی اس وجہ سے اچھی کارکردگی نہیں مل سکی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈسیریز کے لئے تیاریوں کے سلسلے میں پی سی بی گرینز اور پی سی بی وائٹس کے مابین 45اوورز پر مشتمل پریکٹس میچ کھیلا گیا۔پی سی بی گرینز کی قیادت نداڈار اور پی سی بی وائٹس کی قیادت عالیہ ریاض نے کی۔میچ میں پی سی بی گرینز نے پی سی بی وائٹس کو3 رنز سے شکست دی۔پی سی بی گرینز نے 45 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے ، منیبہ علی نے 12 چوکوں کی مدد سے 89 رنز، نداڈار نے 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 42رنز، بسمہ معروف نے 3 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے۔

- Advertisement -

امہ ہانی اور سعدیہ اقبال نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پی سی بی وائٹس 42.3 اوورز میں 263 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ امہ ہانی 8 چوکوں کی مدد سے 60رنز بناکر ریٹائرڈ آئوٹ ہوگئیں جبکہ عمامہ سہیل 4 چوکوں کی مد د سے 26اور عالیہ ریاض2 چوکوں کی مدد سے 22 رنز بناسکیں۔نشرہ سدھونے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔یاد رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے (کل ) جمعرات کی رات کراچی سے براستہ دبئی نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=413276

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں