نیوزی لینڈ کی بنگلہ دیش کے خلاف ہملٹن ٹیسٹ میچ میں پوزیشن مستحکم ہوگئ

75
تین ملکی ٹی 20 سیریز، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

ی ہملٹن ۔ یکم مارچ(اے پی پی) ٹام لیتھم اور جیت راوال کی شاندار سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ کی بنگلہ دیش کے خلاف ہملٹن ٹیسٹ میچ میں پوزیشن مستحکم ہوگئی۔ نیوزی لینڈ نے دوسرے روز بنگلہ دیشی اننگز کے سکور 234 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصنان پر 451 رنز بناکر مجموعی طور پر 217 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ میچ کا دوسرا روز بلے بازوں کے نام رہا، بنگلہ دیشی باﺅلرز پورے دن میں چار کھلاڑی آﺅٹ کرسکے۔ ٹام لیتھم 161، جیت راوال 132 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے، دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ پر 254 رنز کی شراکت دار قائم کرکے اپنی ٹیم کی ہملٹن ٹیسٹ میچ پر پوزیشن مستحکم بنادی۔ یہ نیوزی لینڈ کی طرف سے پہلی وکٹ پر رنز کے اعتبار سے تیسری بڑی شراکت داری ہے ۔ کپتان کین ولیمسن 93 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں، نیکولز 53 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔