نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈرن نے شادی کاعندیہ دے دیا

99

ویلنگٹن۔11نومبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے شادی کرنے کا عندیہ دے دیاتاہم ابھی شادی کی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کیوی وزیراعظم نے بدھ کو شہر نیو پلائیمائوتھ میں صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے سیاست سے الگ کچھ پلان ہیں اور ان پلانز کو حتمی شکل دینے سے قبل اس بارے فیملی اور دوستوں کے ساتھ بات چیت ضروری ہوتی ہے۔ نیوزی لینڈ کی 40 سالہ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن 44 سالہ ٹی وی میزبان کلارک گیفورڈ کے ساتھ منگنی کر چکی ہیں۔