نیوزی لینڈ کی کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم

110

کرائسٹ چرچ ۔ 19 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کی پوزیشن بہتر ہوگئی ہے، ٹیسٹ کے تیسرے روز کیوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 67 رنز کی برتری کے ساتھ 200 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، راحت علی نے چار وکٹیں حاصل کیں، پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں کھیل کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنا لئے اور اسے 62 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ اسد شفیق 6 اور سہیل خان 22 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں۔ ٹرینٹ بولٹ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔