نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے لیے پر امید ہیں، فاسٹ بائولر حارث رئوف کی آن لائن پریس کانفرنس

65

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حارث رئوف نے کہا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے لیے پر امید ہیں،پروفیشنل کھلاڑی ہونے کے ناطے بیرون ملک کے قانون پر عمل درآمد کرنا پڑتا ہے،نیوزی لینڈ نے جس طرح قرنطینہ اور سختی کی اس کے بارے میں کبھی منفی نہیں سوچ سکتے۔۔ وقار یونس سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا یے۔ آن لائن پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، قومی ٹیم کا تیسرا ٹارگٹ بیس میچ بھی ختم ہوگیا، میچ کے بعد کھلاڑیوں نے پریکٹس بھی کی، قومی ٹیم کل کوئنز ٹاؤن سے آکلینڈ روانہ ہوگی۔ حارث رؤف نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے ہماری صحت کے لئے بہتر انتظامات کئے، بطور پروفیشنل تمام چیزیں برداشت کرنا پڑتی ہیں، باؤلنگ کوچ وقار یونس کے تجربے سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ حارث رؤف نے کہا کہ میرا فوکس سب سے پہلے پاکستان ٹیم کے لئے ہے، کوشش ہے کہ اچھا کھیل پیش کروں اور پاکستان کو فتوحات دلوانے میں اہم کردار ادا کروں اور قومی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بناؤں۔ حارث رؤف نے کہا کہ محمد عامر نے جس طرح ریٹائرمنٹ لی وہ انکا اپنا فیصلہ لیکن میرا کیرئیر ابھی شروع ہوا ہے ریٹائرمنٹ کا ابھی سوچ بھی نہیں سکتا۔