27.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںنیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ فائنل جیتنے والی انگلینڈ کی ٹیم...

نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ فائنل جیتنے والی انگلینڈ کی ٹیم میں شامل سات کھلاڑی غیر ملکی نژاد ہیں

- Advertisement -

لاہور۔15 جولائی(اے پی پی ) نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ 2019ءکا فائنل جیتنے والی میزبان انگلینڈ کی ٹیم میں 7 کھلاڑی ایمیرگرانٹ ہیں۔ ان کھلاڑیوں کے آباﺅ اجدادا کا تعلق انگلینڈ سے نہیں ہے۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان آئن مورگن آئرلینڈ کی جانب سے میچ کھیل چکے ہیں وہ آئرش ہیں تاہم بعد میں وہ انگلینڈ کی ٹیم میں شامل ہوئے۔ ٹیم میں دو پاکستانی نژاد کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ عادل رشید کے خاندان کا تعلق بھی پاکستان سے ہے اور وہ ہجرت کرکے انگلینڈ میں سیٹ ہوئے تھے۔ انگلینڈ ٹیم میں شامل ایک اور کھلاڑی معین علی بھی پاکستانی نژاد ہیں۔ ان کے دادا میر پور پاکستان سے انگلینڈ میں سیٹل ہوئے تھے تاہم معین علی برمنگھم میں پیدا ہوئے۔ ٹیم کے کھلاڑی جیسن رائے انگلینڈ میں پیدا نہیں ہوئے۔ ان کی پیدائش جنوبی افریقہ کی ہے۔ انگلینڈ ٹیم کے ایک اور مایہ ناز کرکٹر جوفرا آرچر کا تعلق بھی انگلینڈ سے نہیں بلکہ ان کا تعلق ویسٹ انڈیز کے جزیرے باربا ڈوس سے ہے۔ آل راﺅنڈر ٹام کرن کے والد کیون کرن کا تعلق زمبابوے سے ہے تاہم ٹام کرن جنوبی افریقہ میں پیدا ہوئے تھے۔ فائنل میں انگلینڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے بین سٹوکس کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے۔ وہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پیدا ہوئے تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=154557

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں