نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 میچوں میں پاکستان کا پلڑا بھاری

139

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی میچوں میں پاکستان کو برتری حاصل ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ابھی تک 58 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے جن میں سے 25 میں گرین شرٹس نے کامیابی حاصل کی اور 12میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ21 میچ ڈرا ہوئے۔ نیوزی لینڈ میں دونوں ٹیمیں 31 بار مدمقابل آئیں۔ ان میں سے پاکستان نے 10میچز میں فتح حاصل کی اور سات میں شکست ہوئی جبکہ 14ڈرا ہوئے۔ دونوں ٹیموں کے مابین ٹی 20 میچوں میں ابھی تک21 میچوں میں سے 13 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے کامیابی حاصل کی جبکہ 8 میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ میں دونوں ٹیمیں 9 بار مدمقابل ہوئیں، 4میں گرین شرٹس کو جیت ملی، 5 میں ناکامی کا سامناکرنا پڑا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا۔