ابوظہبی ۔ 13 نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیویز کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز کا آغاز فاتحانا انداز میں کرینگے۔ اپنے ایک بیان میں بابر اعظم نے کہا کہ وہ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں بارش حائل نہ ہوتی تو میچ جیت سکتے تھے۔