ویلنگٹن ۔ 10 فروری (اے پی پی) نیوزی لینڈ کے ساحلی علات گولڈن بے کی جنوبی ساحلی پٹی میں 400کے قریب وہیل مچھلیاں ساحل پر پائی گئیں ، جب آبی حیات کے تحفظ کے لیے قایم کئے گئے محکمے کے رضا کاروں نے انہیں دوبارہ سمندر میں واپس بھیجنے کی کوشش کی توہ یہ انکشاف ہوا کہ تمام مچھلیاں مردہ ہیں۔ محمکہ تحفظ آبی حیات کے ترجمان اینڈریو لیمسن نے بتایا کہ پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں مردہ وہیل مچھلیاں ساحل پر پائی گئیں ہیں۔ اینڈریو لیمسن نے کہا کی انکی موت کا سبب ابھی تل مکمل طور پر معلوم نہیں ہوسکا تاہم ماہرین کے مطابق اس کی بنیادی وجہ مقامی جغرافیائی حالات ہوسکتے ہیں ۔