22.1 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومکھیل کی خبریںنیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر بیٹر مارک چیپمین انجری کے باعث پاکستان...

نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر بیٹر مارک چیپمین انجری کے باعث پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے باہر ہو گئے

- Advertisement -

ہیملٹن۔1اپریل (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر بیٹر مارک چیپمین انجری کے باعث پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے باہر ہو گئے۔ مارک چیپمین نے پہلے ون ڈے میچ میں 132 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تھی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق مارک چیپمین دائیں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے جس کہ وجہ سے وہ دوسرے ون ڈے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

چیپمین پہلے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔ ایم آر آئی اسکین میں گریڈ ون ٹئیر کی نشاندہی ہوئی ہے اور انہیں ری ہیب کے لیے مختصر وقت درکار ہے۔ ان کی جگہ ٹم سیفرٹ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ (کل) بدھ کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577857

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں