
راولپنڈی ۔ 16 نومبر (اے پی پی) نیول سٹاف کالج کے شرکاء،دوست ممالک کے اساتذہ اور طالبعلموں نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا دورہ کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے شرکاءکے ساتھ تعارفی سیشن رکھا جس میں ففتھ جنریشن وارمیں میڈیا کے کردار کے موضوع پر آگاہ کیا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنر ل آصف غفور نے بائبرڈ خطرات ،اسکے اثرات اور انفارمیشن آپریشنز کے ذریعے ریسپانس کے حوالے سے آگاہ کیا ۔انہوں نے پاکستان کو درپیش چیلنجز میں مجموعی قومی ردعمل میں پاکستانی میڈیا کے کردار کو سراہا۔