نیوٹیک وزیراعظم کے یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت فاٹا کے 14 سو طلباءکو تربیت دی گئی

اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) قومی کمیشن برائے پیشہ وارانہ و تکنیکی تربیت (نیوٹیک) وزیراعظم کے یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت فاٹا کے 14 سو طلباءکو تربیت دی گئی۔ نیوٹیک کے ترجمان نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ ہر سال فاٹا کے 4 سو طلباءکو فنی تربیت دی جاتی ہے اور ملک بھر میں سالانہ 50 ہزار طلباءکو مختلف پیشوں میں فنی تربیت دی جا …

اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) قومی کمیشن برائے پیشہ وارانہ و تکنیکی تربیت (نیوٹیک) وزیراعظم کے یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت فاٹا کے 14 سو طلباءکو تربیت دی گئی۔ نیوٹیک کے ترجمان نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ ہر سال فاٹا کے 4 سو طلباءکو فنی تربیت دی جاتی ہے اور ملک بھر میں سالانہ 50 ہزار طلباءکو مختلف پیشوں میں فنی تربیت دی جا رہی ہے۔ طلباءکو تربیت مکمل کرنے کے بعد کاروبار شروع کرنے کیلئے بلاسود قرضے فراہم کئے جاتے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ سکلز کمپیٹیشن کیلئے پنجاب کو 6 ڈویژنز میں تقسیم کیا گیا ہے اور مجموعی طور پر 125 ادارے مختلف ہنر میں طلباءکو تربیت فراہم کر رہے ہیں۔

Leave a Reply