اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ کی زیر صدارت ایک اہم ویڈیو کانفرنس منعقد ہوئی جس میں اسلام آباد ہیڈ کوارٹر سمیت پشاور، کوئٹہ ، کراچی اور لاہور کے تمام ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر شریک ہوئے۔ اس موقع پر ذوالفقار چیمہ نے کہا کہ دیانتداری ، معیار اور خدمت ہمارے ملازمین کے بنیادی اوصاف ہونے چاہئیں۔ اسی لئے سروس‘ کوالٹی اور …
نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ کی زیر صدارت ایک اہم ویڈیو کانفرنس
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ کی زیر صدارت ایک اہم ویڈیو کانفرنس منعقد ہوئی جس میں اسلام آباد ہیڈ کوارٹر سمیت پشاور، کوئٹہ ، کراچی اور لاہور کے تمام ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر شریک ہوئے۔ اس موقع پر ذوالفقار چیمہ نے کہا کہ دیانتداری ، معیار اور خدمت ہمارے ملازمین کے بنیادی اوصاف ہونے چاہئیں۔ اسی لئے سروس‘ کوالٹی اور روزگار کی صلاحیت کو ہم نے بنیادی اقدار کے طور پر اپنالیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فنی مہارت کے معیار کو بہتر بنانے سے ہی روزگار کے مواقع بہتر ہوں گے اور اس کیلئے دیانتداری بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے ۔ اجلاس میں پرائم منسٹر یوتھ سکل ڈیولپمنٹ پروگرام فیزIIIکے زیر تحت ہونے والی ٹریننگ اور تربیت فراہم کرنے والے اداروں کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان کے معیار میں مزید بہتری لانے کیلئے مختلف اصلاحات پر غو ر کیا گیا ۔ ذوالفقار چیمہ نے تمام افسران کو تاکید کی کہ زیر تربیت نوجوانوں کو درپیش مسائل کا فوری حل نکالاجائے اور وقت پر ماہانہ وظیفہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ اپنی ٹریننگ پر مکمل توجہ دے سکیں۔








