اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ پرائم منسٹر یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بلوچستان، فاٹا اور دور دراز کے علاقوں کے نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر تربیت دی جا رہی ہے، اس وقت 2ہزار طلباءکو مختلف شعبوں میں ٹیکنیکل تربیت فراہم کی جا رہی ہے جن میں 1195مرد اور 805خواتین شامل ہیں۔ یہ بات انہوں نے …
نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ کا پریس کانفرنس سے خطاب
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ پرائم منسٹر یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بلوچستان، فاٹا اور دور دراز کے علاقوں کے نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر تربیت دی جا رہی ہے، اس وقت 2ہزار طلباءکو مختلف شعبوں میں ٹیکنیکل تربیت فراہم کی جا رہی ہے جن میں 1195مرد اور 805خواتین شامل ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ لیبارٹریوں اور ورکشاپس کو اپ گریڈ کریں تا کہ تربیت کا معیار بہتر ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صحتمندانہ مقابلوں میں حصہ لیں اور کورسز میں دلچسپی لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیرتربیت افراد کی حوصلہ افزائی کےلئے مختلف کھیلوں اور دیگر صحتمندانہ سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا، اسی قسم کی سرگرمیاں ناصرف ان کی شخصیت کو نکھاریں گی بلکہ ان کی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کریں گی۔








