نیوٹیک کے زیر اہتمام ملک میں ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس (کل) منعقد ہو گی ، کانفرنس میں 20ممالک کے وفود شرکت کریں گے

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن ( نیوٹیک )کے زیر اہتمام ملک میں ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس )کل (جمعرات منعقد ہو گی۔ کانفرنس میں برطانیہ، جرمنی ، چین، آسٹریلیا ، جنوبی کوریا، ترکی، ملائیشیا ، سری لنکا ، فلپائن ، قطر ، کویت ، اومان ، ایران، قازقستان ، تاجکستان اور بنگلہ دیش سمیت 20 سے زائد …

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن ( نیوٹیک )کے زیر اہتمام ملک میں ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس )کل (جمعرات منعقد ہو گی۔ کانفرنس میں برطانیہ، جرمنی ، چین، آسٹریلیا ، جنوبی کوریا، ترکی، ملائیشیا ، سری لنکا ، فلپائن ، قطر ، کویت ، اومان ، ایران، قازقستان ، تاجکستان اور بنگلہ دیش سمیت 20 سے زائد ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا اہم مقصد دیگر ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے، پرائیویٹ سیکٹر اور انڈسٹری کے کردار کو مرکزی دھارے میں لانا، نصاب کو عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے ، نوجوانوں کو فنی ، تکنیکی تعلیم و تربیت اور ان کیلئے روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

مزید خبریں