اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) نیوٹیک کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ نے حب میں ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر سندھ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحیم شیخ اور جرمن ادارے جی آئی زیڈ کے کوآرڈینیٹر راجہ سعد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے تمام ورکشاپس بھی دیکھیں اور زیرتربیت طلبہ سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے کو سینٹر آف …
نیوٹیک کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ کا حب میں ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹرکا تفصیلی دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) نیوٹیک کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ نے حب میں ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر سندھ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحیم شیخ اور جرمن ادارے جی آئی زیڈ کے کوآرڈینیٹر راجہ سعد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے تمام ورکشاپس بھی دیکھیں اور زیرتربیت طلبہ سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے کو سینٹر آف ایکسیلنس بنایا جائے گا جس میں پورے بلوچستان کے نوجوان فنی تربیت حاصل کریں گے اور انڈسٹری کی ضروریات پوری کریں گے۔ انہوں نے کراچی میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی (برائے خواتین) کریم آباد کا دورہ بھی کیا اور زیرتربیت طالبات سے ملاقات کی۔ انہوں نے ادارے کی پرنسپل میڈم ریحانہ سے کہا کہ وہ اس ادارے میں کوکنگ، فیشن ڈیزائننگ اور بیوٹیشن کی بہترین لیب بنوا کر دیں گے۔








